ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موت بھارتی اداکارہ کو چھو کر گزر گئی

موت بھارتی اداکارہ کو چھو کر گزر گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کا طیارہ اُڑان بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے اپنی خیریت کی اطلاع مداحوں کو دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا اور ان کی ساتھی اداکارہ شردھا داس ممبئی سے حیدرآباد روانہ ہورہی تھیں کہ طیارہ اُڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد تکنیکی خرابی سے دو چار ہوگیا، جس کے باعث اسے ہنگامی بنیاد پر واپس ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔

اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹااسٹوری شیئر کی اور اپنی خیریت دی۔

 انہوں نے ساتھی اداکارہ شردھا داس کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ صرف آپ کی اطلاع کے لیے اس طرح ہم آج موت سے بچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔