ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، کراچی سے ٹرینوں کی اندرون ملک آمدورفت جزواً معطل

Rail Track suspended, Rahim Yarkhan Track , Rail derailed, Goods train derailed, Karachi, Peshawar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹرین پٹڑی سے اتر جانے کے سبب ملک بھر ےس کراچی جانے اور آنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

اس وقت ڈاؤن ٹریک بند ہے اور کراچی سے آنے اور کراچی جانے والی تمام ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا جا رہا ہے جس کے سبب ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر اضافی وقت کے لئے روکنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے  حکام کےمطابق حیم یار خان کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترجانے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔

 رحیم یار خان کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 2 بوگیاں نامعلوم وجہ کی بنا پر پٹری سے اتر گئیں  جس کے باعث اندرون ملک سے کراچی آنے والے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

ڈاؤن ٹریک بند ہو جانے کی وجہ سے اندرون ملک سے آنے والی ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا جا رہا ہے۔

 
ریلوے حکام کا کہناہے کہ مال گاڑی کی بوگیاں الٹنے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، ٹریک کی بحالی میں 3 گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔

ریلوے کی اصطلاح میں کراچی سے پشاور کی طرف جانے والی ٹرینوں کو اَپ ٹرین اور پشاور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹرین کہا جاتا ہے۔ اسی طرح کراچی سے پشاور جانے والی ٹرینوں کے لئے عمومی طور پر استعمال کئے جانے والے ٹریک کو اپ ٹریک کہا جاتا ہے جبکہ جس ٹریک پر پشاور سے کراچی جانے والی ٹرینیں موجود رہی ہیں اسے ڈاؤن ٹریک کہا جاتا ہے۔