ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 8،کنگز نے پہلی فتح اپنے نام کر لی

پی ایس ایل 8،کنگز نے پہلی فتح اپنے نام کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ سیز ن 8 کے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی  ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو کراچی کنگز نے  67 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل 8 کی پہلی فتح حاصل کر لی ہے ،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر  کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ہیں، جس کے جواب میں  قلندرز کی پوری ٹیم صرف 118 رنز  آوٹ ہو گئی ہے ۔

 اس سے قبل میچ کی بات کی جائے تو کراچی کی جانب سے اوپننگ کیلئے  ویڈ اور جیمز وینس میدان میں اترے ، لاہور قلندرز کی جانب سے اٹیک کی ذمہ داری کپتان شاہین شاہ آفریدی نے خود اٹھائی  پہلی دو گیندوں پر وائیڈ کروانے کے بعد  ویڈ نے سنگل  لیکر سٹرائیک جیمز وینس کو دی جنہوں نے شاہین کو  چوکا لگایا اس اوور میں شاہین کو 9رنز لگے ۔ دوسر ااوور زمان خان نے کرایا جنہوں نے پہلی ہی گیند پر ویڈ کو چکما دیا اور تیز ترین ڈلیوری کرائی  اور پھر اگلی ہی گیند پر  ویڈ نے  انہیں چوکا رسد کر کے پہلی گیند کا حساب چکتا کر دیا ،  اس کے بعد  زمان خان نے اپنی پیس سے گیند بازوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا  ، زمان خان کو اس اوور میں 8 رنز لگے اس طرح ، کنگز کا 2 اوور میں سکور 17 رنز تک پہنچ گیا ۔

  لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا ساتواں اوور کرانے کیلئے آئے اور مسلسل 2 گیندیں نو بال کروائیں ، انہیں ایک اوور میں 8 رنز لگے ،اس کے بعد آٹھواں اوور ڈیوسن کرانے کیلئے آئے اور پہلی ہی گیند پر کامران غلام نے  ویڈ کو رن آوٹ  کر دیا ، اس طرح کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 69 رنز پر گر گئی ، ویڈ نے 24 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، ان کے بعد حیدر علی  جیمز وینس کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے ہیں ، ڈیوسن کو اس اوور میں 6سکور لگا ، اس کے بعد سکندر رضانے نواں اوور کرایا جنہیں اس اوور میں 5 رنز لگے،  اس کے بعد ڈیوسن کو دوبارہ سے گیند تھمائی گئی لیکن جیمز وینس نے انہیں چھکا لگا کر اوور کا اختتام  کیا ، ڈیوسن کو اس اوور میں 11 رنز لگے ، اس طرح 10 اوورز میں کراچی کنگز کا ایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بن گئے تھے ۔

 سکندر رضا کی جانب سے گیارہواں  اوور کروایا گیا جس میں انہیں 11 رنز لگے ، اس کے بعد ڈیوسن نے اپنی پہلی ہی گیند پر سیٹ ہوتے بیٹسمین  حیدر علی کو کلین بولڈ کر دیا ، اس طرح کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 102 رنز پر گر گئی ، حیدر کے بعد تجربہ کار بلےباز شعیب ملک میدان میں اترے ، ڈیوسن کو  اس اوور میں 13 رنز لگے جس کے بعد حارث روف نے  گیند تھامی  اور اوور کی پانچویں گیند پر  شعیب ملک کو صرف 10 رنز پر ہی محدود کرتے ہوئے واپس پویلین بھیج دیا، کراچی کی تیسری وکٹ 120 رنز پر گر گئی ہے  اس کے بعد اگلے ہی اوور میں زمان خان نے  سیٹ بلے باز وینس کو چلتا کیا ۔

  جیمز وینس کے بعد  عماد وسیم اور  بین کٹنگ  نے ٹیم کا سکور 176 رنز تک پہنچایا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور کی پہلی گیند پر بین کٹنگ کو کلین بولڈ کر دیا بین صرف 19 رنز ہی بنا سکے ، جس کے بعد  عرفان خان میدان میں آئے ، شاہین کو  9 سکور لگا۔

 واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست ہوئی ہے جبکہ  لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے صرف ایک رنز سے فتح نصیب ہوئی ، اب دیکھنا ہو گا کہ لاہور اپنی فتح کا ٹریک پکڑئے رکھتا ہے یا پھر کراچی اپنی شکست کا ٹریک چھوڑ کر  فتح کی پٹری پر گامزن ہوتا ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer