ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں اپنا نیچرل اسٹائل نہیں چھوڑسکتا: سرفراز احمد

 میں اپنا نیچرل اسٹائل نہیں چھوڑسکتا: سرفراز احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میرا جارحانہ انداز قدرتی ہے اس لیے میں اپنا نیچرل اسٹائل نہیں چھوڑ سکتا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اپنے نیچرل اسٹائل سے متعلق بات کرتے ہوئے ہنس پڑے۔

 تفصیلات کے مطابق پی اپس ایل PSL8 کے کانٹے دار مقابلےجاری  ہیں جن میں گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےسنسنی خیز  مقابلے کے بعد  6 رنز سے کراچی کنگز کو شکست دی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی مل گئی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح مارٹن گپٹل نے کھیلا ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے اور پی ایس ایل کی تمام سنچریوں میں سب سے بہترین سنچری گپٹل نے کی ہے۔ بالرز نے بہت عمدہ بالنگ کی، بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں آخری 5 اوورز اچھا کھیلے۔ 

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کافی اچھے بالنگ آپشن ہیں اور میں پلیئرز کو کہتا ہوں کہ اپنا نیچرل کھیل کھیلیں۔ شروع کے 6 اوورز میں  زیادہ وکٹیں گنوا رہے ہیں اس کو ہمیں کنٹرول کرنا ہو گا۔ نسیم شاہ اور حسنین کے آخری اوورز بہترین تھے اور ٹی ٹونٹی میں بلے بازوں کا کوئی فکسڈ نمبر نہیں ہوتا۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان نے اپنی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے  بتایا کہ صورتحال کے مطابق چیزوں کو دیکھتے ہیں۔ اچھا برا ٹائم ہر پلیئر کا چلتا رہتا ہے، عمر اکمل سے رنز نہیں ہوپا رہے  لیکن امید ہے وہ اچھا کھیلیں گے ۔  شروع میں گیند بیٹ پر نہیں آرہا تھا اس لیے ہمیں کافی مشکل ہوئی ۔  جب شعیب ملک اور عرفان نیازی کھیل رہے تھے تو تھوڑی گھبراہٹ ہوئی تھی۔  صائم ایوب کے ٹیلنٹ کا ہمیں معلوم تھا اس لیےہم نے پہلے اسے پک کیا تھا اور  آپ کو بہت جلد صائم ایوب کے اور اچھے شاٹس دیکھنےکو ملیں گے۔

  پریس کانفرنس کے دوران سرفراز  احمد کا  اپنی ایگریشن کے بارے میں کہنا تھا  کہ  میری ایگریشن نیچرل  ہی ہے اور میں اپنا نیچرل اسٹائل نہیں چھوڑسکتا۔   اب لوگوں کو وہی چیز بری لگ رہی ہے جس کی بدولت مجھے  کامیابی اور سب کچھ ملا۔ اس اسٹائل کو نہیں چھوڑسکتا،  جو میرا  نیچرل اسٹائل ہے وہ تو رہےگا ۔

Bilal Arshad

Content Writer