ویب ڈیسک: واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق فیس بک کی فون میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین ویڈیو کال کے دوران دیگر کام بھی کر سکیں گے۔
کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ ویڈیو کال پر موجود ہوں اور اسی دوران موبائل فون میں کسی دوسرے کام یا ویڈیو کال پر کوئی اور ٹیب کھولتے ہیں تو آپ کی ویڈیو رک جاتی ہے؟ کیا ایسا ہونا آپ کیلئے پریشان کن ہے،؟۔
واٹس ایپ کے پاس اب اس چھوٹی سی پریشانی کا بھی حل ہے۔ متعدد اپ ڈیٹس اور نئی خصوصیات کے ساتھ، میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کے لیے تصویر میں تصویر موڈ’ فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر اب صرف صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
آئی ایس او استعمال کرنے والے صارفین اب اس نئے فیچر کے ساتھ ویڈیو منقطع کیے بغیر کالز پر ملٹی ٹاسک کر سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو دیگر کاموں کیلئے ویڈیو کال منقطع نہیں کرنی پڑے گی۔
ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کا اپنی رپورٹ میں مزید بتانا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں اس فیچر کے ساتھ، صارفین اب واٹس ایپ کال کے دوران ان کی ویڈیو کو روکے بغیر ملٹی ٹاسک کر سکتے ہیں۔
صرف یہ ہی نہیں بلکہ دستاویزات کے ساتھ کیپشن منسلک کرنے کی سہولت، اور گروپ کے لمبے مضامین اور وضاحتیں تاکہ گروپوں کو بیان کرنا آسان ہونگی۔ واٹس ایپ کال کے دوران پکچر ان پکچر موڈ استعمال کرنے کی سہولت آئی ایس او موبائل فون استعمال کرنے والوں کیلئے متعارف کرائی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ایپ اسٹور سے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ آیا یہ فیچر ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے پہلے سے فعال ہے یا نہیں۔
اس سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ وہ اب صارفین کیلئے جلد میسجنگ ایپ کے ذریعے ہائی کوالٹی کی تصاویر کا بھی تبادلہ کر سکیں گے۔
اس وقت اہم فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں جاری ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد صارفین دنیا بھر میں اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس فیچر کے آنے کے بعد بڑے سائز کی تصویر اپنے اصل سائز میں باآسانی بھیجی جا سکیں گی۔اس فیچر سے صارفین کو تصاویر بھیجتے ہوئے ہائی کوالٹی فائل بھیجنے کے لیے آپشن مل جائے گا۔