ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’عمران خان پر ایک اور حملہ ہونے والا ہے‘

’عمران خان پر ایک اور حملہ ہونے والا ہے‘
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں۔30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار رکھتے ہیں۔صدر علوی کو کہتا ہوں پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دے دیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کوبحران میں دھکیلنے میں الیکشن کمیشن نے عزت ہیں کمائی۔خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔یہ کہتے تھے اسٹیٹ کو ڈیفالٹ کہنے والا غدار ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-19/news-1676796982-1166.jpg

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا یہ میری حکومت نہیں ہے، تو بتائیں کس کی حکومت ہے ؟ صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہونگے۔آدھا سامان جیل مین چھوڑ کر آیا ہوں، عمران خان کہے گا تو سب سے پہلے گرفتاری دوں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ایف آئی آر لکھوائی ہے کہ آصف زرداری سمیت 5میرے مجرم ہونگے۔گرفتاری اور ضمانت کے بعد ایک نیا شیخ رشید سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں کو بڑھانے پر آئی ایم ایف خوش نہیں ،انہیں علم ہے یہ سب چور ہیں۔قوم سے پوچھتا ہوں 10ماہ گزر گئے نوازشریف کیوں وطن واپس نہیں آرہے۔یہ عمران خان کے ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔