جیمز فوکنر  کے الزامات پر پی سی بی کا رد عمل سامنے آگیا

 جیمز فوکنر  کے الزامات پر پی سی بی کا رد عمل سامنے آگیا
کیپشن: James Faulkner
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی سی بی  نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آسٹریلین کرکٹر جیمز فوکنر کے الزامات کا نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر  پر پی سی بی کا اپنے  پیغام  میں کہنا تھا کہ جیمز فوکنر کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا نوٹس لیا ہے، اس بارے میں جلد تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے جمیز فوکنر کو معاہدے کی 70 فیصد ادائیگی کر دی تھی لیکن جیمز فوکنر رقم کی وصولی سے مکر گئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیمز فوکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتے تھے، پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو جیمز فوکنر نے انکار کر دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جیمز فوکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی کو ازالہ ادا کرنا پڑا، اس کے علاوہ جیمز فوکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی۔

 یاد رہے کچھ دیر قبل جیمز فوکنر  نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل کو چھوڑنا پڑا، پی سی بی نے  کانٹریکٹ کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔میں پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب تھا مجھ سے ادائیگیوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بولا گیا۔

مجھے اس بات کی تکلیف ہے کہ چونکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا یہاں کے نوجوان بہت ٹیلنٹڈ اور شائقین حیرت انگیز ہیں لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے ذلت آمیز ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر