عابد چوہدری: پی ایس ایل سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزمان کو دھر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ردا لاہور پولیس کی اینٹی رائٹ فورس کی لیڈی اہلکار ہے،لیڈی اہلکار ردا کو قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا، ڈیوٹی کے دوران راستہ بھولنے پر لیڈی اہلکار نے سیکیورٹی گارڈز سے راستہ پوچھا، دو سیکیورٹی گارڈز نے ردا سے زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس نے ردا کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کیا،متاثرہ لیڈی اہلکار کو طبی ملاحظے کے بعد چھٹی بھجوا دیا گیا، سیکیورٹی گارڈز کی شناخت ضیا اور شاہد کے نام سے ہوئی، پولیس نے شاہد نامی سیکیورٹی گارڈ کو موقع سے حراست میں لے لیا۔