(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روز مرہ استعمال کی اشیا مہنگی ہونے سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے دوران تسلسل سے مہنگائی کی شرح بڑھتی رہی، دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح میں 12.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور نومبر 2021 میں مہنگائی 11.55 فیصد رہی جبکہ دسمبر 2020 میں افراط زر کی شرح آٹھ فیصد رہی تھی اور سال 2020 کے چھ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا اور اس کے باعث نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے دوران مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا لیکن لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی کئی اشیا کی قیمتیں نہ تو کم ہو سکیں ہیں اور نہ ہی پہلے والی سطح پر واپس جا سکیں ہیں۔