(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پٹرول کے بعد بجلی کے جھٹکوں کیلئے تیار ہوجائیں، حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پر تولنے لگی ، بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ ہے۔
پاور ڈویژن نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگ لیا۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر28 فروری کو سماعت کرے گا۔جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
ڈیزل سے 6.73 فیصد فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی,مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی
جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی, ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے.