لتا منگیشکر کی انتقال سے پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

Lata Mangeshkar New Video
کیپشن: Lata Mangeshkar New Video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی انتقال سے پہلے کی ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو افسردہ کردیا۔

رواں ماہ برصغیر میں گائیکی کے شعبے میں آسمان کو چھونے والی لتا منگیشکر کروڑوں مداحوں کی آنکھیں پرنم کر گئیں، لتا منگیشکر کو نمونیا اور کورونا کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا، انہوں نے تقریبا 80 برس ہندی سینما پر راج کیا، لتا کی آواز سن کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے پہلے شخص موسیقار غلام حیدر تھے۔

لتا منگیشکر پچاس ہزار سے زائد گانے گائے، وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں، گینز بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں

 سوشل میڈیا پر  ایک معمر  خاتون  کی ویڈیو وائرل ہے جس سے متعلق  بھارتی میڈیا میں دعویٰ  کیا  گیا ہے کہ یہ ویڈیو لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے آخری ایام کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویل چیئر پر لتا منگیشکر  موجود ہیں۔ حالت اس قدر ناساز کہ ان کے مداحوں بھی افسردہ ہوگئے۔ ایک  خاتون لتا کے پیر چھوتی ہیں جب کہ ایک شخص کو ان سے ہم کلام ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ لتا کو بے شمار ایوارڈز ملے، خود ان کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے بڑا ایوارڈ لوگوں کا پیار ہے لیکن ان کے پاس بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ’بھارت رتنا ‘بھی ہے۔ وہ بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔