رمضان المبارک سے قبل وزیراعظم کا عوام کیلئے تحفہ

رمضان المبارک سے قبل وزیراعظم کا عوام کیلئے تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: غربت کی چکی میں پسی عوام کو رمضان المبارک سے قبل ہی وزیراعظم کیجانب سے بڑا تحفہ دیدیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلوگرام اضافے کی منظوری دیدی۔

متوسط اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے طبقے کیلئے بنائے گے یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف برائے نام ہی رہ گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل ہی گھی کی قیمتوں میں 30روپے فی کلوگرام اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے اور یہ منظوری غربا کے منہ پر تماچے کی طرح پڑی ہے۔ ریلیف کی آس لگائے شہری گھی کی قیمتوں میں اضافے پر تلملا اٹھے۔

اسی طرح خواتین صارفین نے بھی گھی کی قیمتوں میں اضافے پر پریشانیاں بیان کیں ہیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ متوسط طبقہ پہلے ہی اپنا پیٹ کاٹ کاٹ کر بچوں کو پال رہا ہے اور حکومت ریلیف کی بجائے قیمتیں بڑھا کر ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔

دوسری جانب انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے شہر کی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا۔ صدر ریاض مغل سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔  فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کے موقع پرنعیم میر کا کہنا تھا کہ چائنہ کاٹیج انڈسٹری کے بہت سے شعبوں کو پہلے ہی ختم کرچکا ہے، فرنیچر کی دم توڑتی صنعت کو بچایا جائے،ورنہ دیگر مصنوعات کی طرح یہ سیکٹر بھی ختم ہوجائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ درآمدی فرنیچر کا ہی ہرطرف راج ہوگا جو ملکی معیشت کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔