(سٹی42) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پاکستانی لڑکی دانا نیر کی ویڈیو کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے جس کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، اداکارہ مومل شیخ نے اپنی دوستوں کے ساتھ مل کرایک ایسی ہی ویڈیو بنائی جس میں اس کو ڈانس کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکی دانانیر کی بنائی گئی ویڈیو کو ناصرف پاکستان بلکہ کے بھارت میں بھی پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور اس پر بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کیا،گانے کی اس ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کافی پسند کررہے ہیں۔بھارتی میوزک کمپوزر نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرشیئر کی تھی، دانا نیر کی بنائی گئی اس ویڈیو پر بنائے گئے گانے کو بھی پسند کیاجارہا ہے،اب پاکستانی اداکار ماہرہ خان، مومل شیخ نے اپنی دوستوں کے ہمراہ ایک اس گانے کی ویڈیو پر رقص کرتے ایک کلپ بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہا ہے۔اس ویڈیو کو اب تک 14 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکا ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی،ویڈیو میں ماہرہ خان ، مومل شیخ اور دو دیگر خواتین کو"پاوری ہورہی" میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ماہرہ خان، مومل اور دیگر خواتین کے رقص پر صارفین کے ملے جلے کمنٹس کرتے ہوئے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا، کچھ نے اس ویڈیو کوناپسند کیا،اداکارہ ماہرہ خان نے ویڈیو کو کیپشن میں لکھا کہ "مائی نیوجام، ساتھ دانا نیر کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو مستقبل روشن، چمکدار ہوا.
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نہ صرف پاکستانی صارفین بلکہ بیرون ممالک میں بھی لوگ دانا نیر کی بنائی گئی ویڈیو کو پسند کررہے ہیں اور اپنی اپنی قابلیت کو آزماتے اس جیسی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں، گلوکارعلی ظفر نے بھی ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ میرا بلا ہے، یہ ہماری پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے، بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے بھی گزشتہ روز جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سریز جیتنے کے بعد ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں ،یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پارٹی کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے سو شل میڈیا پر مقبولیت حا صل کر لی ہے۔
دانا نیر نے اپنی ویڈیو کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے یہ ویڈیو کسی پلاننگ کے ساتھ نہیں بلکہ اچانک صرف مذاق مستی کے لیے بنائی تھی۔غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی گئی ہوئی تھی جہاں میوزک چل رہا تھا اور ہم لوگ خوب انجوائے کررہے تھے۔میں نے اسی موج مستی میں کسی پلاننگ کے بغیر اچانک پاوری ویڈیو بنالی اور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میری ویڈیو اس قدر وائرل ہوگی۔