ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں داخلے کے حوالے سے اہم خبر

سکولوں میں داخلے کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: طلباء کے ب فارم کے اندراج کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دے دی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 31 مارچ تک تاریخ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔     

لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے ب فارم کے اندراج کا معاملہ، طلباء کے ب فارم کے اندراج کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ طلباء اب 31 مارچ تک ب فارم کا اندراج کرواسکیں گے۔ 

اس سے قبل ب فارم جمع کروانے کیلئے 28 فروری آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ صوبہ بھر میں ابھی تک 88 فیصد بچوں کے ب فارم کا اندراج ہوسکا ہے۔ سکول ایجوکیشن کیمطابق تاریخ میں توسیع نادرا آفس میں رش کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کیلئے ای سی ای رومز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس وقت صوبہ میں 11 ہزار اور لاہور میں 200 ای سی ای رومز دستیاب ہیں۔ آئندہ تعلیمی سال میں ای سی ای رومز کی تعداد میں مزید 5 ہزار اضافہ کیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کے فروغ کیلئے ہر سال کتابیں پبلش کی جائیں گی، سکولوں میں ای سی ای لائبریری بک کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ہر سکول میں بچوں کی تعداد کے مطابق لائبریری بک فراہم کی جائیں گی، پرائمری سکول میں کم سے کم 6 لائبریری بک لازمی فراہم کی جائیں گی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق لائبریری بک بچوں کو گھر لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گھر کیلئے طلباء کو صرف ہوم ورک دیا جائے گا۔