(شاہین عتیق)سول کورٹس میں طلاق کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ، طلاق میں اس اضافے کی بڑی وجہ ،مہنگائی، بے روز گاری اور گھریلو ناچاکی بتائی جاتی ہے۔سول کورٹ مارکنگ برانچ میں روزانہ پانچ سے دس کیس طلاق کے دائر ہو رہے ہیں دعوﺅں میں خواتین نے خاوند پر گھر کا خرچے مانگنے ےپر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی بے روز گاری نے گھریلو ناچاکی میں ریکارڈ اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے فیملی سول عدالتوں میں گھریلو جھگڑوں سے متاثرہ خواتین کی طرف سے طلاق کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔
عدالتوں میں دائر طلاق کے دعوﺅں میں اضافے کے پیش نظر سیشن جج لاہور نے فیملی اور گارڈین عدالتوں کو یکجا کر دیا۔عدالتوں میں دائر دعوﺅں میں بیشتر خواتین کا موقف ہے کہ خاوند ان کو خرچہ نہیں دیتا رقم مانگے پر تشدد کرتا ہے ایسی صورت میں وہ خاوند کے ساتھ گذارہ نہیں کر سکتیں۔ عدالت کی جانب سے ایسے دعوﺅں پر شوہروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔