پی ایس ایل ، لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

پی ایس ایل ، لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پی ایس ایل سیزن فائیو، لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا، پولیس کے دس ہزار سے زائد اہلکار اور افسران سیکورٹی ڈیوٹیز دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے روڈز کو کم سے کم بلاک رکھا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچیز کا سیکورٹی پلان ہی اختیار کرے گی، ایک ماہ تک چلنے والے چودہ میچز اور میچ پریکٹس کے لیے لاہور پولیس کے دس ہزار جوان اور افسران تعینات کیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ میچز کی سیکورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات بھی لی گئی ہیں جبکہ تمام ڈیپارٹمنٹس کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتھال سے نمٹا جا سکے، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ تاجروں اور شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے روڈز کو کم سے کم بلاک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 5 کا پہلا میچ 21 فروری کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer