ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 5, ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پی ایس ایل 5, ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمود ریاض)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ چیئرمین احسان مانی کہتے ہیں قوم سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا۔مستقبل میں آئی سی سی کے ایونٹ کی میزبانی کا پلان ہے، آئندہ سال پشاور میں بھی میدان سجے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا میلہ جمعرات کوسجے گا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کےدرمیان میچ سےآغاز ہوگا، دونوں ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان جیت کے لیئے پرامید ہیں۔ افتتاحی میچ سے قبل معروف فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ جمعرات کو اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان نے پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

اس موقع پر پی ایس ایل کے فرنچائزر کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا قوم سے جو وعدہ کیا وہ پورا ہوگیا۔ آئندہ برس پشاور میں بھی میدان سجے گا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ رواں سال ساؤتھ افریقہ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔ مستقبل میں آئی سی سی کے ایونٹ کی میزبانی کا بھی سوچ رہے ہیں۔ پی ایس ایل فرنچائزر نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، ہماری کرکٹ اپنے گھر واپس آگئی۔

دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے سپرد کر دی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer