پتنگ بازی کی روک سے متعلق ڈولفن فورس کی واک

پتنگ بازی کی روک سے متعلق ڈولفن فورس کی واک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (عابد چودھری) پتنگ بازی کی روک تھام اور شہریوں کو آگاہی دینے کے لیے ڈولفن فورس کی واک اور پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ ڈولفن فورس اور پولیس رسپانس یونٹ نے لبرٹی سے حفیظ سینٹر تک واک کی۔

پتنگ بازی کا شوق کسی کی زندگی کا روگ بن سکتا ہے۔ جان لیوا کھیل کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم شروع کردی گئی۔ لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی آگاہی واک میں ڈولفن فورس اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کے علاوہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔

واک کے دوران ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے شہریوں میں پتنگ بازی کے نقصانات کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی سے انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

دھاتی ڈور پھرنے سے گزشتہ سال چار جبکہ رواں سال ڈولفن فورس کا اہلکار بھی اپنی جان گنوا بیٹھا۔ ڈولفن اہلکار صفدر کے ورثاء بھی مہم کا حصہ بنے۔ آگاہی واک حفیظ سینٹر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈولفن و پیرو فورس کی آگاہی واک کے دوران گلبرگ اور اسکے اطراف میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔

Shazia Bashir

Content Writer