(عرفان ملک) ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس میں اہم پیش رفت،پولیس کو دورانِ حراست بیان میں اسد بھٹی کے نئے الزامات سامنے آگئے۔
مفخر اور شہباز کے مشترکا دوست اسدبھٹی نےبیان ریکارڈ کرادیا۔اسدبھٹی کےبتائےگئےوقت کی سیف سٹی کےکیمروں نےتصدیق کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق اسد بھٹی کہتے ہیں کہ ایس ایس پی لاہور مفخّرعدیل نےشہباز تتلا ایڈووکیٹ کو قتل کیا۔
اپنے بیان میں اسد بھٹی نے بتایا کہ شہبازتتلاکو مفخرعدیل نے7فروری کوشراب میں گولیاں ملاکردیں،مفخرعدیل نےتکیےسےشہبازتتلا کاسانس بندکیا،لاش کےٹکرے تیزاب سےبھرےڈرم میں رکھےگئے،بڑےڈرم سے مواد2چھوٹےڈرموں میں ڈال کرجیپ میں رکھاگیا،یہ ڈرم گندے نالے میں بہادئیے گئے۔
یاد رہے تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کا آپریٹر کانسٹیبل عرفان تیزاب اکٹھا کرتا رہا ، پولیس اہلکار عرفان بھی مفخر عدیل کے فرار ہونے والے دن سے غائب ہے، پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کی دو بیویوں سے دوبارہ تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ پولیس تاحال مفخر عدیل اور عرفان کانسٹیبل کو گرفتار نہ کر سکی۔