شادی ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت کے سخت احکامات جاری

شادی ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت کے سخت احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب حکومت کی ماتحت اداروں کو شادی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ شادی کی تقریبات کو بروقت ختم کرانے اور ون ڈش پر عمل درآمد کرانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے جانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شادی ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے بلدیاتی اداروں چیف افسران اور ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ شادی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں زور دیا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ اورآتش بازی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے۔ رہائشی علاقوں کی پارکس میں ساؤنڈ سسٹم پر پابندی کو بھی ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ
شادیوں کی تقریبات میں وقت کی پابندی اور ون ڈش کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سیکشن آفیسر ریگولیشن محکمہ پنجاب خواجہ حسن تیمور نے مراسلہ چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer