ڈاکوؤں کی خاتون پر فائرنگ

ڈاکوؤں کی خاتون پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے،نشتر کالونی  میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں  ڈاکووں نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال، قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا، ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سرعام فائرنگ جیسے جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ,نشتر کالونی میں دوران واردات مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا اور موبائل ،نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے,زرینہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

نشتر کالونی کے علاقے کماہاں میں خاتون زرینہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر کی جانب جا رہی تھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا,دوران واردات زرینہ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکو گن پوائنٹ پر ہزاروں کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے زرینہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کی جا رہی ہے جلد ہی ملزمان پولیس کی حراست میں ہونگے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ محکمہ پولیس اور پنجاب حکومت نے ان وارداتوں کی بڑھتی ہوئی شرح کی طرف سے آنکھیں بند کردی ہے جبکہ لا اینڈ آرڈر کی اس بگڑتی ہوئی صورتحال نے امن پسند شہریوں، دکانداروں، تاجروں اور صنعتکاروں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبا کیا ہے کہ وہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اور ان میں اضافہ کی وجوہات بننے والے عوامل و محرکات کا خاتمہ کرے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer