غیر رجسٹرڈ رقبےکےمالکان ایف بی آر کے ریڈار پرآگئے

غیر رجسٹرڈ رقبےکےمالکان ایف بی آر کے ریڈار پرآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)کروڑوں روپےمالیت کےرقبےکے مالک غیر رجسٹرڈ لاہوریے ایف بی آر کے ریڈار پرآگئے،ایک لاکھ سینتیس ہزار لاہوریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر نے لاہور ڈویژن میں ایک کنال تا700کنال رقبہ کےغیررجسٹرڈ ہونے کا کھوج لگالیا،کروڑوں روپے مالیت کےرقبہ کے مالک غیر رجسٹرڈ لاہوریےایف بی آر کے نشانے پر آگئے،ایف بی آرکی ڈی جی سپیشل انیشئیٹیو لینڈ  آمنہ حسن نے لاہور ڈویژن میں ایک کنال تا 700کنال رقبہ کےایسے مالکان کا ریکارڈ مرتب کیا ہےجو سرے سےایف بی آرکےٹیکس نیٹ میں موجود ہی نہیں۔
ایک کنال سے زائد رقبہ کےمالک ایک لاکھ 37ہزارلاہوریوں کا ریکارڈ مرتب کرکے مزید کارروائی کیلئےانکےنام اور ایڈریس ایف بی آر ہیڈکوارٹر بھجوادیئے گئےہیں،ایک کنال سے زائد رقبہ کےمالکان کی نشاندہی کیلئے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیوکے ڈیٹا بیس سے معاونت حاصل کی گئی ہے۔

ایف بی آر کروڑوں روپے مالیت کےرقبہ کےمالکان سےگوشوارے، اثاثہ جات اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرکے انہیں ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرے گا،ایک لاکھ سینتیس ہزار لاہوریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں   ایف بی آر نےاربوں مالیت کی جائیدادیں چھپانےوالوں کا کھوج لگایا تھا،سال 2017-18کے دوران 78ہزار جائیدادیں خریدی گئیں، رجسٹرڈ کمپنیوں کے 1500ڈائریکٹرز نے 6216پراپرٹیز خریدیں، 50لاکھ سے1 ارب مالیت کی جائیدادیں خریدنے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا،لاہوری امراء نےاربوں مالیتی کی 1976پراپرٹیزگوشواروں میں ظاہر نہیں کیں۔

 کروڑوں کی پراپرٹی خریدنےوالے 110لاہوری سرمایہ کارنان فائلر نکلے،ڈی جی  ایف بی آر  ڈی جی سپیشل انیشئیٹیو لینڈاونر شپ  آمنہ حسن کی ہدایت پر 1976غیر ظاہرکردہ جائیدادوں کے مالکان کو نوٹسز جاری  ایف بی آر نے ریکارڈ سے مہنگی پراپرٹی کے خریداروں کا سراغ لگایا تھا،غیر ظاہرکردہ 1976جائیدادوں کے مالک لاہوری سرمایہ کاروں کو نوٹسز جاری ایف بی آر نے لاہوری سرمایہ کاروں کو15دن کی مہلت دے دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer