ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شجاعت حسین کا وزیر اعظم کو مشورہ

چودھری شجاعت حسین کا وزیر اعظم کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر : پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سے آج انہیں اس منصب تک پہنچایا ہے، عمران خان سیاسی ہیرا پھیری نہیں سیکھے۔لوگ کسی کے صحیح اور نیک مشورے کو مخالفت کے ذمرے میں پیش کر دیتے ہیں۔انہوں نے عمران خان کومشورہ دیا کے وہ چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں۔ اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان اپنے اندر خودپسندی نہ آنے دیں َ، ماضی میں نوازشریف کو بھی یہی مشورہ دیا تھاجبکہ نوازشریف نے اس کے برعکس کیا۔  اتفاق کی بات یہ ہے کہ اُس وقت نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں، پرویز مشرف کو بھی مشورہ دیا تھا کہ طالبان کا لفظ مدرسے کے طالب علم سے جوڑ کراستعمال نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ  سب سے کہوں گا کہ اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر صرف اور صرف ملک و قوم کی خاطر سوچیں گے تو کامیاب رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے مشکل وقت سے نکالا اور مجھے صحت یاب کیا۔ حرم پاک میں پاکستان کی سا لمیت کیلئے خصوصی دعا کی۔

یاد رہے ق لیگ وفاق اور صوبہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے،چند دن پہلے دونوں جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبریں آئی تھیں،پی ٹی آئی کی کمیٹی نے مذاکرات کرکے ان کو منا لیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer