پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی عمران طاہر نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو مفید ٹپس دیں۔
پاکستانی نژاد جنوبی افریقی بولر عمران طاہر پی ایس ایل اس سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ ہیں۔ عمران طاہر گزشتہ رات ٹریننگ سیشن مکمل ہونے کے بعد لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے پاس جا پہنچے۔ لیگ اسپنر عمران طاہر نے نوجوان کھلاڑیوں معاذ خان، علی ماجد اور فرزان راجہ کو ٹپس دیں اور گیند بازی کے گڑ بھی بتائے۔
Legendary leg spinner @ImranTahirSA giving valuable tips to @lahoreqalandars youngsters Maaz Khan , Ali Majid and Farzan Raja . Thank you brother for your time #MainHoonQalandar #dilse @MultanSultans @aliktareen pic.twitter.com/3djWYYeyWq
— Sameen Rana (@sameenrana) February 18, 2020