’’ حکومتی پالیسیوں کےباعث ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلاہے‘‘

’’ حکومتی پالیسیوں کےباعث ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلاہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کےباعث ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلاہے، مہنگائی کی بات کریں تو حکومتی نمائندے گالیاں دیتے ہیں، حکومت اداروں اور پارلیمان میں تصادم چاہتی ہے، دوسروں کو گالیاں دینےوالوں کوخودآج گالیاں پڑ رہی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی لاہورکےرہنماشیخ مقبول کےبیٹےکی برسی کی دعائیہ تقریب کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےقمرالزمان کائرہ نےکہاکہ عوام اب اس حکومت سےجان چھڑاناچاہ رہے ہیں ،حکومت کا کام عوام کو ریلیف دیناہےنہ کہ چیخیں نکلوانا،حکومت کی وجہ سےملک ہیجانی کیفیت میں مبتلاہے۔ لاہورکی سڑکوں کاہی حال دیکھ لیں جگہ جگہ کچرا اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
قمرالزمان کائرہ کاکہناتھاکہ اسمبلیوں میں عوامی نمائندےعوام کی بات نہیں کرسکتے، اپوزیشن مہنگائی کی بات کرےتوحکومت گالیاں دیتی ہے۔گالیوں کا رواج پی ٹی آئی نےخودمتعارف کرایا،آج گالیوں کےچیمپئن کو سوشل میڈیا پرگالیاں پڑ رہی ہیں۔
قمرالزمان کائرہ کاکہناتھاکہ حکومت ہرمحاذپرناکام ہوچکی ہے۔شیخ مقبول کےبیٹےکی برسی میں پیپلزپارٹی کےرہنما اسلم گل،عثمان ملک،اسرار بٹ،آصف ناگرہ،عاطف چودھری سمیت دیگرنےبھی شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔