ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس،پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت فعال،وزیر اعلیٰ حرکت میں آگئے

کرونا وائرس،پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت فعال،وزیر اعلیٰ حرکت میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکابرڈ وڈ روڈپرمحکمہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئرآفس میں کرونا وائرس کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا دورہ،انسداد پولیو کیلئے پنجاب کے 47 داخلی و خارجی راستوں پر کیمرے لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کنٹرول روم میں کرونا وائرس کی مانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کرونا وائرس کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سینٹر میں ہسپتالوں کی آن لائن مانیٹرنگ کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ کنٹرول روم 24گھنٹے فعال ہے۔ پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس منگوا لی ہیں۔لاہور میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے،محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کرونا وائرس کے حوالے سے الرٹ ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تقریباً 50 تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی آن لائن مانیٹرنگ سے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم بھی کامیابی سے جاری ہے ۔

یادر ہے چین میں کرونا وائرس سے 70ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں،چار ہزار افراد کو موت نگل چکی ہے،متعد افراد چین کے دو صوبوں ہوبئی اور ووہان میں محصور ہوگئے ہیں،اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ صحت اس حوالے سے الرٹ جاری کرچکا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer