(ملک اشرف) سیکرٹری سکولز کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری سکولزشہریار سلطان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے سیکرٹری سکولز کو 9 مارچ کو پیش کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے پیش نہ ہونے پرسیکرٹری سکولز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ، عدالت عالیہ نے سیکرٹری سکولز کے تیس ہزار مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جسٹس شاہد وحید نے احتشام سرور کی درخواست پر سیکرٹری سکولز کے وارنٹ گرفتاری بارے ایک صفحے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے سیکرٹری سکولز کو 9 مارچ کو جواب سمیت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے اطلاع دینے کے باوجود سیکرٹری سکولز پیش نہیں ہوئے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عدالتی حکم پر عمل درآمد کروائیں۔