(عابد چودھری) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں فائرنگ, نوجوان نے فائرنگ کر کے سسر سمیت 2 افراد کو زخمی کردیا.
لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے فائرنگ کرکے سسر سمیت دو افراد کو زخمی کیا۔ نوجوان ماجد کی بیوی جھگڑ کر والد کے گھر آگئی تھی ۔ ملزم منانے آیا اور جھگڑا ہوگیا ۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔