ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے شہبازشریف کی ملاقات

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے شہبازشریف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جناح ہسپتال میں زیرعلاج، میاں نوازشریف سے چھوٹے بھائی قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف اوربیٹی مریم نوازکی آج بھی ملاقات۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا جناح ہسپتال میں علاج جاری ہے، میاں نوازشریف سےملاقات کے لیےان کے چھوٹے بھائی قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف جناح ہسپتال پہنچے جبکہ ملاقات کےبعد ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کوعلاج کے حوالے سے تمام سہولتیں ملنی چاہیئں جبکہ پلوامہ دھماکوں پرکہتے ہیں کہ اس کاذمہ دارمودی ہے۔

سابق وزیراعظم کے لیے ان کی بیٹی مریم نواز اور بہومسزحسن نواز بھی جناح ہسپتال پہنچیں، مریم نوازکہتی ہیں کہ سرکاری طور پر رپورٹس ابھی تک موصول نہیں ہوئیں، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرعاصم حمید کا کہنا ہے کہ اگرحکومت کی اجازت اور مریض کی مرضی ہوئی توانجیوگرافی کردیں گے۔ مریم نوازکی آمد کے موقع پرلیگی کارکنان کی جانب سےدھکم پیل کی وجہ سےجناح ہسپتال کےدروازے کا شیشہ ٹوٹااورمریم نواز کا گارڈ زخمی بھی ہوا۔

قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ جانے کا پلان بنارہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم میاں ںوازشریف کی صحت یابی کیلئے لیگی کارکنان نے قرآن خوانی اوردعابھی کی۔ جناح ہسپتال میں شیشہ بھی ٹوٹے، دروازے بھی ہلے لیکن لیگی کارکنان کےمطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کاعلاج نہیں ہوا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer