(عامر رضا) صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے شریف خاندان پر لفظی وار جاری، کہتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف کی بیماری پرشریف خاندان سیاست کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی بیماری پر مسلسل جھوٹا واویلا مچایا گیا۔ پہلے ہسپتال پھر جیل اسکے بعد پھر ہسپتال میں لے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو کارڈیالوجی وارڈ میں لے جایا گیا مگر انہیں گائنی وارڈ میں کمرہ پسند آیا۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی فرمائش پر پانچ بورڈ بنائے، تمام میڈیکل بورڈز میں انکی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں۔