علی اکبر:مسلم لیگ ن کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے اپنے پی ایس او میاں احسان کی رہائشگاہ جا کر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے اچھرہ میں ان کے پی ایس او میاں احسان کی رہائشگاہ جا کر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔ ن لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ وہ میاں احسان کے غم میں برابر شریک ہیں۔