ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی نیوز نیٹ ورک، سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹریفک آگاہی مہم جاری

سٹی نیوز نیٹ ورک، سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹریفک آگاہی مہم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نادیہ مرزا:سٹی نیوز نیٹ ورک اور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے جاری ٹریفک آگاہی مہم تیرہویں روز بھی  کامیابی سے جاری رہی۔ اہم شخصیت نے مہم میں اپنا حصہ ڈالا اور شہریوں میں پمفلیٹس تقسیم کئے۔

ہر روز بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سٹی نیوز نیٹ ورک اور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے 13ویں روز بھی ٹریفک  آگاہی مہم بھیکے والا موڑ پر جاری رہی، جہاں اہم شخصیت نے مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔بھیکے والا موڑ پر مشہور ادیب اور لیکچرار قاسم علی شاہ ، چیئر مین یوسی 212 رانا اختر محمود ، پاکستان انڈر 19 کے کھلاڑی مہندر پال سنگھ ، وائس چیئر مین یو سی 212 مہر راشد لیاقت نے شرکت کی اور شہریوں میں پمفلیٹس تقسیم کئے۔

تمام مہمانوں نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں آگاہی پھیلانا ایک اچھی کاوش ہے۔ سٹی نیوز نیٹ ورک ہمیشہ سے ہی شہریوں کی بھلائی کے لئے پر عزم رہا ہے۔اس موقع پر تمام شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم خود کو بہتر کرنے کی کوشش کرینگے اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں گے۔شہر میں جاری یہ کمپین آئندہ کچھ روز تک جاری رہے گی تاکہ ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی آسکے۔