عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردار مہتاب خان عباسی کی ملاقات، انہوں نے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔
میاں محمد شہباز شریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردارمہتاب خان عباسی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں اورملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا، ملک میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔