ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار

حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ناصر علی:قصور میں ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار۔27 سالہ ارم کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ارم کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ارم کا10روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھاکہ گزشتہ روز سسرالیوں نےاس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

 بچوں کی والدہ ارم کو قصور سے جناح اسپتال لاہورمنتقل کیا گیاہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا جسم 80فیصد جھلسنے کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی پولیس نے اطلاع کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ورثا نے وزیراعلی پنجاب اور چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔