ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی پچ ٹو پر لائٹس لگانے کے کام کا آغاز

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی پچ ٹو پر لائٹس لگانے کے کام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عامررضا: نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی پچ ٹو پر لائٹس لگانے کے کام کا دوبارہ آغاز۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب عامر جان کا کہنا ہے کہ لائٹس عالمی معیار کی ہوں گی۔ گرمیوں میں رات کے اوقات میں گراونڈز پر میچز کرائے جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم پر لائٹس لگانے کا کام فلپس کمپنی کو دیا گیا تھا لیکن کام بروقت نہ کرنے پر ٹھیکہ منسوک کرکے نئی بولی میں سکائی بلیو نامی کمپنی نے ٹینڈر حاصل کیا۔

سکائی بلیو کمپنی نے سروے کے بعد کا م کا آغاز کردیا۔ منصوبے پر ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کمپنی نے لائٹس کے لیے پائیلنگ کا کام شروع کردیا ہے۔

منصوبہ مارچ کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ فلد لائٹس لگنے کے بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نائٹ میچز کرائے جا سکیں گے۔  سیکرٹری سپورٹس پنجاب عامر جان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ منصوبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔