راو دلشاد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پیرنی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی رچائی تو نواز شریف بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے بھی ’’ویاہ‘‘کا لڈو چکھ لیا،یہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نہیں بلکہ لاہور کے عام شہری ہیں اور دلہن کلثوم نواز نہیں بلکہ عائشہ عمر ہیں،یہ معروف اداکارہ نہیں بلکہ عام خاتون خانہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ کے رہائیشی نواز شریف نے عائشہ عمر سے شادی رچالی ہے،یہ محمد شریف کے بیٹے اور شہباز شریف کے بھائی ہیں،انہوں نے اپنی شادی چھپائی نہیں بلکہ دھوم دھام سے کی ہے،رشتہ دار دوست احباب نے خوب بھنگڑے ڈالے اور بارات میں نوٹ لوٹاتے رہے۔
واضح رہے عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کرلی ہے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے،دوسرے کے بعد تیسرا نکاح بھی مفتی سعید نے پڑھایا۔