سیف سٹی اتھارٹی ایپ اور کیمروں سے بازیاب ہونیوالے بچوں کی تعداد9 ہوگئی

سیف سٹی اتھارٹی ایپ اور کیمروں سے بازیاب ہونیوالے بچوں کی تعداد9 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سیف سٹی کی جانب سے ایک اہم ایپ متعارف کی گئی ہے کہ جس کے ساتھ کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ جاری رہتی ہے۔

پولیس نے مرید کے سے گم ہونیوالے بچے کو کیمروں کی مدد سے ڈھونڈ لیا، بچے کو سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے پارک میں اکیلا دیکھا گیا، مریدکے کا رہائشی گم شدہ بچہ جسے کمیرے میں دیکھا گیا، پی سی او رانا جنید اور سپروائزرظفر نے بچے کو شفیق آباد تھانے کی حدود میں دیکھا، مانیٹنرگ کی مدد سے بچے کو ڈھونڈ لیا جبکہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا بچے کی عمر6 سے7سال ہے اور بچے کو والدین کےحوالے کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی ایپ اور کیمروں کی مدد سے  بازیاب ہونیوالے بچوں کی تعداد9 ہوگئی ہے۔