ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس پر پنجاب حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس پر پنجاب حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس پر پنجاب حکومت نے ہاتھ کھڑے کردئیے، اضافی فنڈز کی عدم دستیابی پر کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے صاف انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس کیلئے اضافی فنڈز کی عدم دستیابی پر کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے صاف انکار کر دیا ہے، کابینہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں مذکورہ منصوبوں کو شامل کر کے فنڈز دئیےجائیں گے، ایوب چوک سے خیابان جناح روڈ سٹرکچر منصوبہ آئندہ مالی سال میں بنے گا۔

ایکسپو سنٹر سے رنگ روڈ سٹرکچر منصوبہ بھی آئندہ مالی کیلئے موخر کر دیا گیا، لاہور ملتان موٹر وے تا ملتان روڈ،بیدیاں روڈ کی توسیع کا منصوبہ بھی موخر کر دیا گیا.

 واضح رہے کہ چاروں منصوبوں کیلئے 24ارب روپے کا تخمینہ لاگت لگایا گیا تھا۔