9 مئی کے واقعات سے دلبرداشتہ ہوں، ایسی سیاست چھوڑ دینی چاہیے، سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا شہزاد :  گجرات سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک سابق ایم این اے اور سابق ایم پی اے نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں ، 9 مئی کے ذمہ داران کو بھی ہیں انھیں سزا ملنی چاہیے۔ پی ٹی آئی اور عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔ 

سابق ایم پی اے چودھری ارشد  کا کہنا ہے کہ نو مئی کا واقعہ ہم سیاستدانوں پر بوجھ ہے ، سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ آئندہ کسی پارٹی کو جوائن نہیں کروں گا اور نہ ہی انتخاب میں حصہ لوں گا۔ 

واضح رہے کہ سید فیض الحسن شاہ این اے 70سے  ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ سید فیض الحسن  پیپلز پارٹی کے قمرالزمان کائرہ اور ن لیگ کے جعفر اقبال کو شکست دی تھی۔ جبکہ چوہدری ارشد  گجرات کے حلقہ پی پی 34 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔