ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز روکنے کی تیاری؟

Development Funds for Parliamentarians, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: نگراں حکومت نے عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹرینزکی ترقیاتی اسکیموں کےلئے مزید فنڈز جاری کرنے پر پابندی لگا کر 29 ارب روپے بچانے کی تیاری کر رہی ہے۔ نگراں حکومت کے بعض ذمہ د اروں کی جانب سے یہ رائے سامنے آئی ہے کہ پارلیمنٹرینزکی اسکیموں کیلئے مزید فنڈز جاری کرنے کا عمل روک کر  29ارب روپے قومی خزانہ میں بچ جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ باقی ماندہ جاری مالی سال کے لئےپارلیمنٹرینز کی اسکیموں کیلئے فنڈزجاری نہ کرنےکی تجویز  زیر غور ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کےتحت اخراجات میں کمی کےپلان پر عمل درآمدکررہےہیں۔ رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 90 ارب12 کروڑروپے مختص کئے گئے۔ جولائی تانومبر پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کیلئے61ارب 28 کروڑ روپےجاری کرنےکی منظوری دی گئی۔ اسی دوران ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں پر 29 ارب 43کروڑ روپےکے اخراجات ہوچکے ہیں جبکہ باقی منظور شدہ فنڈز کا اجرا آنے والے دنوں مین ہونا ہے جسے اب روکنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔