عوام کو اپنے مستقبل کیلئے روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہو گا، چودھری شجاعت حسین

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عوام کو اپنے مستقبل کیلئے روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں سندھ سے امیدواروں کو فائنل کرنے کیلئے مشاورت کی گئی۔  چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں ہیں۔ ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔ آزاد،  منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر عوام کی نمائندہ جماعت بن کر عوام کی ترجمانی کرے گی۔