اقصی شاہد: کراچی سے پشاور جانے والے مسافروں کے لیے خوش خبری، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عوام ایکسپریس کو اپنے ٹریک پر پھر بحال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سیلاب کے باعث عوام ایکسپریس کا ٹریک بری طرح متاثر ہوا تھا،خراب ٹریک کے باعث کراچی سعے پشاور جانے عوام ایکسپریس کو بند کردیا گیا تھا جس کو ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عوام ایکسپریس کو اپنے ٹریک پر پھر بحال کردیا گیا ہے۔ عوام ایکسپریس سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد 20 دسمبر کو صبح 7بجے پھر ری اسٹور کی جائیگی، عوام ایکسپریس کی بحالی میں نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ ، سی ای او عامر بلوچ ، ڈی اس ناصر خلیلی ، ڈی سی او صباء جبین کا اہم کردار ہے۔
عوام ایکسپریس 18 کوچز پر مشتمل ہیں جن میں اکانومی کلاس، بزنس کلاس اور اے سی سٹینڈرڈ شامل ہیں۔ عوام ایکسپریس کراچی سے براستہ حیدرآباد کوٹری، روہڑی، نوابشاہ ، راولپنڈی، لاہور، ملتان، رحیم یار خان، لالہ موسیٰ سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔
واضح رہے کہ عوام ایکسپریس عرصہ ایک سال پانچ ماہ بعد بحال ہوئی ہے۔