حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن نے سید ذوالفقار علی شاہ کو کوارڈینیٹر تعینات کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار شاہ جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن میاں خالد نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
سید ذوالفقار علی نے پارٹی قیادت کا ان پر اعتماد کے اظہار پر بھر پور شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ آئی پی پی لاہور ڈویژن انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد خاصی متحرک ہو چکی ہے۔ تعینات ہونے والے کوارڈینیٹر پارٹی سرگرمیوں اور حلقے کی سیاست میں کوارڈینیشن کریں گے۔