گوشت ، دودھ کی ایکسپورٹ بڑھانے کا پلان بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

 گوشت ، دودھ کی ایکسپورٹ بڑھانے کا پلان بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : گوشت اور دودھ کی برآمدات میں اضافہ ہونا چاہیے، وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کی محکمہ لائیو سٹاک کو ہدایت۔صوبائی وزیر کاکہناہے پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد اور چیئر مین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جہاں پر گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نےبریفنگ دی کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے ذمہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے حتمی پلان پیش کرنا ہے جبکہ ادویات اور ڈی ورمنگ کے لیے مزید بجٹ درکار ہے۔

دوسری جانب   وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا محکمہ لائیو سٹاک کو دودھ کی ایوریج پانچ سے نو لٹر تک لیکر جانا ہوگی، ایسی پالیسی بنائیں کہ چھوٹا فارمر متاثر نہ ہو ۔ گوشت اور دودھ کی برآمدات میں اضافہ حتمی ہونا چاہیے۔

چیئر مین پی اینڈ ڈی نے فنانس سیکرٹری کومحکمہ لائیو سٹاک کے لیے مزید فنڈز کا اجراء یقینی بنانےکی ہدایت کی ۔