توہین الیکشن کمیشن،عمران خان اور فواد چودھری پر فردجرم عائد نہ ہوسکی

توہین الیکشن کمیشن،عمران خان اور فواد چودھری پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی

توہین الیکشن کمیشن،عمران خان اور فواد چودھری پر فردجرم عائد نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج بھی عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق رکن الیکشن کمیشن نثار درانی نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

  فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں کیس سے متعلق کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہماری دستاویزات اندر آنے دی گئیں۔ دستاویزات کے بغیر نہیں بتا سکتا کہ مجھ پر کیا کیا الزامات ہیں۔

 بعدازاں توہین الیکشن کمیشن کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

  فواد چودھری نے جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لوکل اور بین الاقوامی میڈیا کو جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت دی جائے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شفافیت کے لیے جیل سماعت اوپن کی جائے۔

 درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فواد چودھری کو فیملی اور وکلاء سے ملنے کی اجازت نہیں ہے، لوکل اور انٹرنیشنل میڈیا کے بغیر ٹرائل قابل اعتراض ہے، درخواست میں اوپن ٹرائل کے حکم کی استدعا کی گئی ہے۔