ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ،ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

 انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 283.21روپے سے کم ہوکر 283 روپے پر آگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 283 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔

 یاد رہے کہ زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مضبوط ہو رہا ہے، اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھی انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے سستا ہوا تھا۔

 دوسری جانب  پاکستان اسٹاک میں کاروبارکامنفی رجحان رہا،100انڈیکس میں190پوائنٹس کی کمی ہوئی،انڈیکس 65ہزار14پوائنٹس پرٹریڈکررہاہے۔