مخصوص دکانوں سے یونیفارم ،کتابیں خریدنےکیلئے  مجبور کرنیوالےپرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

مخصوص دکانوں سے یونیفارم ،کتابیں خریدنےکیلئے  مجبور کرنیوالےپرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)مخصوص دکانوں سے یونیفارم اورکتابیں خریدنےکیلئے دباو کا معاملہ،ڈی سی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا،والدین کو مخصوص شاپ سے خریداری کیلئے مجبور کرنیوالے سکولوں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرلاہورکا نوٹس، ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کومنتخب بک شاپ سے کتابیں، کاپیاں اور یونیفارم خریدنے پر مجبور کرنیوالے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کو کارروائی کرنے کیلئے واضح احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 موسم سرما کی چھٹیوں میں متعلقہ پرائیویٹ سکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ ایکٹ 1984 کے مطابق سکول کسی بھی قسم کے اضافی چارجز بچوں سے وصول نہیں کرسکتے۔ کاروائی کا فیصلہ متعدد والدین کی جانب سے ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کو درخواستیں جمع کروانے پر کیا گیا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر کا کہنا ہے کہ سکولوں کا کام صرف بچوں کو پڑھانا ہے۔ٹیوشن فیس کے علاوہ بچوں سے کسی بھی قسم کے الگ سے چارجز وصول کرنا درست نہیں۔