پنجاب حکومت کا متحدہ عرب امارات کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنیکا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا متحدہ عرب امارات کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی  رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، پنجاب سے متحدہ عرب امارات کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا۔
 اجلاس میں لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کیلئےہائی پروٹین”الفاالفا“ چارے کی کاشت بڑھانے کی منظور ی دی گئی،ہائی پروٹین چارے کو سائنٹیفک طریقے سے خشک کرکے محفوظ کیا جائیگا۔الفا الفا چارے کی کاشت کیلئے فارمر کو بیج مہیا کرنے کےلئے اقدامات  اورڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے ”بریڈان سیمی نیشن“کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
 دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلے افزانتائج سامنے آرہے ، لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کیلئے مقامی سطح پرجدید ٹیکنالوجی و مہارت کا استعمال ضروری ہے جبکہ مقامی فارمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف بھی راغب کرنا ہوگا۔
   وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی کہ چارے کی پیداوار بڑھانے کیلئےسرگودھامیں فوڈریسرچ سنٹرکوفعال کیاجائے،بیف و مٹن کی ایکسپورٹ بڑھا نےکابھرپورپوٹینشل استعمال کرنیکی ضرورت ہے، محسن نقوی نے بتایا کہ یواےای کے دورے میں ہائی پروٹین چارے کی ایکسپورٹ پر بات چیت کی گئی۔