ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق، خاتون زخمی

road accident claims two lives, City42, Lahore Road accident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:   تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل  پرسوار دو افراد جاں بحق  ہو گئےجبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

 یہ حادثہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں قرطبہ چوک کے قریب ایل او ایس کی جانب جانے والی سڑک پر  پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

 اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 35 سالہ قیصر اور 8 سالہ مرتضیٰ کے ناموں سے ہوئی جبکہ 34 سالہ گلناز شدید زخمی ہوئی۔

 ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔