ویب ڈیسک : ایک تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوگیا ۔
ایک تولہ سونے کی قیمت نے پہلی بار 1 لاکھ 74 ہزار 900 روپے کی بلدن ترین سطح قائم کردی ،دس گرام سونا 1886 روپے مہنگا ہوگیا ۔دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 49 ہزار 948 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ایک تولہ چاندی 40 روپے اضافے سے پہلی بار 2020 روپے کی بلند سطح قائم کردی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہوکر 1796 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا اور ڈالر کی قلت کی وجہ سے سونے میں خریداری کا رجحان بڑھ گیا ہے ۔